پاکستان کیخلا ف منفی سوچ رکھنے والے خود سمٹ جائیں گے

19

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان اولیاکرام کا فیضان ہے، جو تا قیامت قائم رہے گا پاکستان کیخلا ف منفی سوچ رکھنے والے خود سمٹ جائیں گے، عوام 14 اگست کو جوش سے منائیں۔ ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما خالد قادری نے درگاہ مکی شاہ پر ہفتہ وار درس کی محفل سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان کسی کی جا گیر نہیں ہے اورنہ ہی تحفہ میں ملا ہے ،اس ملک خداد کو بیشمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ،لیکن بدقسمتی سے قیام پاکستان سے لیکر آج تک اس ملک خداد اد کو بہتر چلا نے والے نہیں ملے ہیں ،سیاستدانوں نے ذاتی مفاد کے خاطر ملک کی معیشت تباہ کر دی ہے ،بلکہ اس ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی بھی کی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے ،وطن کی قدر پر دیس میں رہنے والوں کو ہو تی ہے ،انہیں معلوم ہوتا ہے کہ اپنی سرزمین اپنی سرزمین ہو تی ہے ،وطن عزیز کی حفاظت کے لیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.