حیدر آباد، زمیندار کی زیادتی کیخلاف بھیل برادری کا احتجاج

20

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) گھو ٹکی کے علا قے دیہہ گڑھی چاکر کے زمیند ار کی زمینو ں پر مز دوری کر نے والے بھیل بر ادری کے کسانو ں نے زمیند ار کے مظا لم کیخلاف حیدرآباد پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظا ہر ہ کیا اور نعر ے با زی کی ،اس موقع پر ہیر و بھیل ،ما وری بھیل اور ہر یا ن بھیل سمیت دیگر نے الزام عائد کر تے ہو ئے بتا یا کہ چند ما ہ قبل نو اب شاہ کے شہر دوڑ کے زمیند ار بچل جما لی ہمیں اپنے دوست نظیر ملا نو اور سبحان ملانو کی زمینو ں پر مز دوری کر انے کے لیے میر پو ر ماتھیلو لے گیا تھا جہاں ہم گنے کی فصل پر کا م کر ر ہے تھے اور جب ہم نے مذکورہ زمینداروں سے اپنے اجر ت طلب کی تو زمیند ار نظیر ملا نو نے یہ کہہ کر اُجر ت دینے سے انکار کردیا کہ بچل جما لی تمہیں میر ے پا س فر وخت کرکے گیا ہے جس پر ہم نے مز ید کا م کر نے سے انکار کیا تو زمیند ار نظیر ملا نو نے ہمارے ایک نو جوان گلاب بھیل کو زبر دستی اپنے پا س قید کر لیا ہے اور گلاب بھیل کی آزادی کے لیے تین لا کھ روپے طلب کر ر ہا ہے اور رقم نہ دینے پر گلاب بھیل کو قتل کر نے کی دھمکیاں دے رہا ہے ،انہو ں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ گلاب بھیل کو ظالم زمیند ار کی قید سے آزاد کر اکر انصاف فراہم کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.