پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، عبدالجبار خان

33

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ پارٹی قیات نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ جب کچھ قوتیں جمہوریت کی بساط کو لپیٹنا چاہتی تھیں اس وقت بھی آصف زرداری نے جموریت کے تسلسل کو قائم رکھنے کے لیے قربانیاں دیں۔ وہ مختلف علاقوں سے ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی کارکنان اور حلقے کے ووٹرز سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں بھرپور کامیابی کے بعد مخالفین دھاندلی کے الزامات لگا کر اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، سندھ کے عوام جانتے ہیں کہ مختلف جماعتوں کے غیر فطری اتحاد کے ذریعے پیپلز پارٹی کا سندھ میں راستہ روکنے کی کوشش کی گئی جو منصوبے ناکامی سے دوچار ہوا۔ بالآخر پیپلز پارٹی کو نہ صرف کامیابی حاصل ہوئی بلکہ پہلے سے بھی زیادہ نشستیں حاصل کرکے پارٹی کے امیدواروں نے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرا دیں، اب وہ دھاندلی کا واویلا کرکے اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے میں مصروف ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ