نگراں حکومت بحالی کے اقدام کرے، ملازمین بلدیہ قاسم آباد

22

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) دو سال سے معاشی مشکلات سے دو چار قاسم آباد میونسپل کارپوریشن کے جبری برطرف ملازمین نے حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج اور علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نگراں حکومت ان کی بحالی کے لیے اقدام کرے، بھوک ہڑتالی عزیز احمد، اعجاز علی، قربان علی، چیتن کمار ودیگر نے کہا کہ پی پی کے سابق دور حکومت میں میونسپل چیئرمین نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے 135 ملازمین کو برطرف کردیا، جس کے باعث وہ معاشی پریشانی کا شکار ہوگئے، تاہم 25 مئی کو وزیر اعلیٰ سندھ نے مذکورہ افراد کے دوبارہ جوائننگ لینے کا حکم دیا تھا مگر میونسپل چیئرمین نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں دوبارہ جوائننگ نہیں دی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.