ایچ ڈی اے ملازمین کو جلد تنخواہ دی جائیں، مہران یونین

21

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) ایچ ڈی اے مہران یونین ((CBA کے جنرل سیکرٹری محمد اسلم عباسی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی سر پر ہے لیکن ملازمین جون اور جولائی کی تنخواہوں سے محروم ہیں اگر تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو ئی تو سیکڑوں ملازمین عید کی خوشیوں سے محروم ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا حکم بھی جاری ہوگیا لیکن ادارے کی بے حسی کی انتہا ہے کہ انہیں غریب مزدوروں کا کوئی احساس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں اس وقت کروڑوں کا فنڈ موجود ہے، جس سے ادارے کے عارضی ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جاسکتی ہیں لیکن ادارہ اس بارے میں غیر سنجیدہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ملازمین کو تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ غریب ملازمین عید کی خوشیوں سے محروم نہ رہ سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.