سکھر، 6 سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، 2 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج 

13

سکھر (آئی این پی) سکھر میں 6سال کی بچی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔اے ایس پی سکھر کے مطابق واقعہ نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں دو ملزمان نے 6سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، گرفتار ملزمان کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.