میرپور خاص، تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے دو روزہ عطیہ خون کیمپ 13 اگست سے لگے گا

29

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) شاہ جی ویلفیئر فاؤنڈیشن میرپور خاص کے بانی وچیئرمین فارماسسٹ مختار احمد شاہ نے اپنے ایک اعلامیے میں ظاہر کیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے فاطمید فاؤنڈیشن راشد آباد کے تعاون سے دو روزہ عطیہ خون کیمپ مورخہ 14.13 اگست 2018ء سٹیزن جیمخانہ میرپور خاص میں لگایا جائے گا۔ کیمپ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر میرپورخاص شہر یار گل میمن کریں گے۔ کیمپ صبح گیارہ بجے سے رات دس بجے تک جاری رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ