ماتلی، سرکاری ویٹرنری اسپتال کے اطراف تجاوزات کیخلاف کارروائی

36

ماتلی (نمائندہ جسارت) سرکاری ویٹرنری اسپتال ماتلی کے اطراف اور اندر رہائشی کوارٹر میں قائم تجاوزات کیخلاف مختار کار ماتلی کی نگرانی میں آپریشن کیا گیا اور اس جگہ موجود تمام قبضے اور تجاوزات ہٹادی گئیں۔ مختار کار نے میڈیا کو بتایا کہ سرکاری اراضی کو قبضہ گیروں سے بچانے کے لیے یہ کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری ویٹرنری کے اندر اور باہر قبضوں کیخلاف اسپتال کے ایک ملازم کی جانب سے چند افراد کیخلاف زبردستی قبضہ کرنے کی باضابطہ طور پر ماتلی تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی تھی جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ