قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں کارکنان متحد ہیں، ملک حسنین صابر

32

راولپنڈی (جسارت نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک حسنین صابر نے اڈیالہ جیل میں حنیف عباسی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیڈر حنیف عباسی کے حوصلے بلند ہیں اور ہم اپنے قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں میاں نواز شریف ،مریم نواز،حنیف عباسی اور کیپٹن صفدر جلد ہی عوام کے درمیان موجود ہوں گے ہم پارٹی قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ این اے 60کا ٹکٹ حنیف عباسی کے گھر کے کسی فرد کو جاری کیا جائے ،مسلم لیگ ن کے کارکن این اے 60کمپین کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں دھاندلی کی تمام پارٹیوں نے آواز بلند کی ووٹ کو عزت دو مسلم لیگ ن نے تمام حربوں کے باوجود لاتعداد ووٹ لیے ضمنی الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ