شہداد پور، معمولی بات پر سہتو اور باگرانی برادری میں جھگڑا ،11 افراد زخمی

22

شہداد پور (نمائندہ جسارت) شہداد پور کے علاقے الفرید ہوٹل کے قریب معمولی بات پر سہتو اور باگرانی برادری میں جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ جھگڑے میں مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ زخمیوں کو سمس اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.