تحریک انصاف بلوچستان کے عوام کو مایوس نہیں کرے گی، سردار یار محمد رند

61

کوئٹہ (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے جمعہ کو سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ جمالی اور رکن صوبائی اسمبلی میر عمر خان جمالی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان کی 70 سال کی محرومیوں کے ازالے کی بھرپور کوشش کریں گے، بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانا، تعلیم، صحت، کرپشن کی روک تھام اور گڈ گورننس ہماری ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کے عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اسے ہر صورت پورا کریں گے، اپنے اتحادیوں کو واضح کہہ چکے ہیں کہ بلوچستان میں ان ترجیحات پر فوری کام شروع کریں اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساحل و و سائل کا فائدہ پہلے بلوچستان کے عوام پھر تمام پاکستان کو پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بلوچستان کے عوام کو ہرگز مایوس نہیں کرے گی، بلوچستان کے عوام کو ماضی میں پسماندہ رکھا گیا۔ اس موقع پرسابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ بلوچستان کے اچھے دن شروع ہونے والے ہیں امید ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ