جیکب آباد، باہو کھوسو میں خسرہ کی وبا پھیل گئی، درجنوں بچے متاثر

28

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) باہو کھوسو میں خسرہ کی وبا پھیل گئی، درجنوں معصوم بچے خسرہ میں مبتلا، محکمہ صحت نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔ جیکب آباد کے علاقے باہو کھوسو اور گردونواح میں خسرہ کی وبا پھیل گئی، مختلف دیہات کے درجنوں بچے خسرہ میں مبتلا ہوگئے۔ قصبہ خان محمد کنڈرانی، ولی محمد گھنیو، داد محمد جکھرانی، آدم ٹانوری سمیت دیگر دیہات کے معصوم بچے شائستہ گھنیو، عنایتاں اور دیگر خسرہ میں مبتلا ہوکر مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں خسرہ کی وباپھیلنے کے باوجود محکمہ صحت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں ڈاکٹروں کی ٹیم بھیجی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.