عمر کوٹ، پوج ہندو لوہانہ پنچایت کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے تقریب

45

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) وطن کی سلامتی و بقا کے لیے پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں، 14 اگست کو تمام اقلیتی برادری پورے جوش و جذبے اور ولولے کیساتھ جشن آزادی منائے گی۔ جشن آزادی اور شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے پوج ہندو لوہانہ پنچایت کے صدر ڈاکٹر سنیل کمار، سیٹھ پرشوتم اور دیگر مقررین کا خطاب۔ عمرکوٹ میں کلیان داس پارک میں پوج ہندو لوہانہ پنچایت عمرکوٹ کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جشن آزادی کی اس تقریب سے ڈاکٹر سنیل کمار، ڈاکٹر ھریش کمار، سیٹھ رمیش کمار، سنجے کمار متلانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے لیے ہے، پاکستان ایک عظیم دھرتی ہے، پاکستان نے ہمیں سب کچھ دیا۔ پاکستان میں بسنے والی اقلیتی برادری محب وطن ہے۔ جشن آزادی کے حوالے سے پوج ہندو پنچایت نے جشن آزادی کی تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے، پوج ہندو پنچایت اس مرتبہ جشن آزادی کے ساتھ شجر کاری مہم کا بھی باقاعدہ آغاز کررہی ہے۔ آخر میں پوج ہندو پنچایت کی جانب سے وطن عزیز کی سلامتی، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ