گھارو، سماجی تنظیم کی معذور بچوں کے ساتھ تقریب کا انعقاد

40

گھارو (نمائندہ جسارت) سماجی تنظیم دی شلٹر ہومز ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے معذور بچوں اور بچیوں کے ساتھ ’’ایک شام اسپیشل بچوں کے نام‘‘ پروگرام اسکاؤٹ آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوا، جس میں تنظیم کی چیئرپرسن حنا صدیقی، سیکرٹری شاہ اعظم صدیقی سمیت مہمان خاص ڈی سی ساؤتھ سید صلاح الدین، ڈی آئی جی ساوتھ جاوید عالم اوڈھو نے شرکت کی۔ اس موقع پر معذور بچوں نے ملی نغمے گائے اور پاک فوج سمیت رینجرز، پولیس اور جانبازوں کو سلام محبت سمیت شہدا پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسپیشل بچوں نے شاہکار ملی نغمے، ٹیبلو پیش کیے اور نغموں کی دھنوں پر رقص کیا۔ اس موقع پر ڈی سی ساؤتھ سید صلاح الدین نے اپنے خطاب میں حنا صدیقی اور ان کی تنظیمی کاوشوں کو سراہا اور اسپیشل بچوں پر منعقد پروگرام پر انہیں خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ معذور بچوں کو ہم جتنی قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے تو کل کو ان کا مستقبل روشناس ہوگا۔ ڈی سی ساؤتھ نے اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانئی کرائی۔ تنظیم کی چیئرپرسن حنا صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ہر سال اگست کے مہینے میں معذور بچوں کے ساتھ خصوصی پروگرام کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ یہ مستقبل کے خاص معمار ہیں، اس حوالے سے خصوصی شلٹر ہومز کا پروگرام بھی جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ