ملک دشمن عناصر کو ہر گز امن خراب نہیں کرنے دیں گے،میر محمد عثمان

36

نوشکی (آئی این پی) سابق رکن قومی اسمبلی و جمعیت علما اسلام کے رہنما انجینئر میر محمد عثمان بادینی نے دالبندین میں چینی انجینئر کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہر گز نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے، دہشت گردی کے ذریعے پرامن فضا کو تباہ کرنے کی ناکام کوشش ہورہی ہے، تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو متحد ہو کر دہشت گردی کے خاتمے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ ملک دشمن پاکستان کی ترقی سے گھبرا کر امن و امان خراب کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔ ایسے شرپسندوں کو علاقے کے حالات خراب کرنے نہیں دیں گے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواج پاکستان کی بے پناہ قربانیاں ہیں۔ عالمی قوتوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، سرحد پار دہشت گرد پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات خراب نہیں کرسکتے۔ چین سمیت تمام امن پسند ممالک نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کاوشوں کے سراہا ہے۔ ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کیخلاف پاکستان کا ہر شہری جنگ کو تیار ہے۔ اسلام دشمن عالمی قوتوں کی تمام سازش ناکام کرکے پر امن پاکستان کے قیام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاکستان کی بقا ہمارا منشور ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.