خیرپور کے نوجوان نے پری میڈیکل میں ملک بھر میں دوسری پوزیشن لے لی

43

خیرپور (نمائندہ جسارت) خیرپور کے نوجوان نے پری میڈیکل سائنس میں پاکستان میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ عریشہ کالونی کے رہائشی نوجوان ارسلان سہتو ولد محمد حاجن سہتو نے آئی بی اے کمیونٹی کالج خیرپور سے پری میڈیکل کے ا متحانات میں آغا خان بورڈ سے پاکستان میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ خیرپور کے رہائشی نوجوان نے آغا خان بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں پری میڈیکل میں 600 میں سے 575 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن لی۔ پاکستان میں پری میڈیکل میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان ارسلان سہتو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والدین کا خواب مجھے ملک کا بہترین ڈاکٹر بنانا ہے، جن کا خواب پورا کرنے کے لیے میں نے دن رات محنت کرکے آغا خان بورڈ کے زیر اہتمام پری میڈیکل سائنس کے ہونے والے امتحانات میں ملک بھر سے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ