والکرٹ اسکیم نمبر دو سمیت ملحقہ علاقوں میں پانی کی شدید قلت 

44

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی میرپور خاص حاجی نور الٰہی مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ والکرٹ اسکیم نمبر دو سمیت ملحقہ علاقوں میں مکین پینے کے پانی سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے علاقہ مکین سخت پریشان اور مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ کی ناقص حکمت عملی کے سبب شہر کی ایک بڑی آبادی پینے کی پانی سے محروم ہے۔ پانی کا بحران زور پکڑتا جارہا ہے جبکہ بلدیہ کی جانب سے پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں اور عوام زیر زمین مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی شروع کی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ