جیکب آباد، دو دکانوں کے تالے توڑ کر چور لاکھوں روپے کا سامان اور نقدی لے اڑے

39

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، دو دکانوں کے تالے توڑ کر چور لاکھوں روپے کا سامان اور نقدی لے اڑے۔ عیدالاضحی قریب آتے ہی امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جیکب آبادکے سول لائن تھانے کی حدود میں واقع جعفر آباد محلے میں سردار گولو اور حیات جمالی کی پرچون کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور لاکھوں روپے کا سامان اور نقدی لے اڑے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ