کوئٹہ، گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا

33

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا، نئے ارکان کی حلف برداری کے ساتھ ساتھ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر راحلیہ حمید خان درانی کریں گی۔ اجلاس کے دوران نئے ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی سربراہی میں 6 جماعتی اتحاد میں شامل جماعتوں ، تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی، بی این پی عوامی اور جمہوری وطن پارٹی نے بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لیے جام کمال اور اسپیکر کے لیے عبدالقدوس بزنجو کو نامزد کردیا ہے۔ اتحادی جماعتیں تاحال ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزدگی کا فیصلہ نہیں کرسکیں جبکہ بی این پی مینگل اور ایم ایم اے نے حزب اختلاف میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم دونوں جماعتوں کی جانب سے تاحال وزیر اعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں پر انتخاب لڑنے یا نہ لڑنے کے بارے میں کوئی فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.