جیکب آباد، مرزا شاخ میں 50 فٹ چوڑا شگاف

42

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں مرزا شاخ میں 50 فٹ چوڑا شگاف، زرعی اراضی اور دو دیہات زیر آب آگئے، آبپاشی حکام اطلاع کے باوجود نہ پہنچے۔ جیکب آباد کے علاقے مبارکپور میں مرزا شاخ کو گزشتہ شب 50 فٹ چوڑا شگاف لگا، آبپاشی حکام کو بروقت اطلاع کے باوجود کوئی نہیں پہنچا، جس کے باعث شگاف لگنے سے سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی پر کھڑی دھان کی فصل سمیت دو دیہات زیر آب آگئے۔ دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو بندکرنے میں مصروف ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ