ایمان کی دعوت ہی پوری امت کی سلامتی کی ضامن ہے، میاں محمد اویس

65

لاہور (نمائندہ جسارت) مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس اور قاری محمد یوسف احرار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایمان کی دعوت ہی پوری امت کی سلامتی کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق انسانی قوانین کی وجہ سے تباہی کی طرف جارہی ہے، الہامی قوانین کا نفاذ ہوگا تو ہر سو امن ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی حاکمیت قائم کرنے کی پرامن جدوجہد کرنا ہر مسلمان کا فرض منصبی ہے حکومت الہیہ کا قیام پرامن جدوجہد سے ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی نئی حکومت کے اچھے کام میں تعاون کریں گے اور برائی کے ہرکام میں رکاوٹ ڈالیں گے اور یہ طرز عمل قرآنی تعلیمات سے ہی اخذکردہ ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ عمران خان اپنے اعلان اور وعدے کے مطابق ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست کا قیام عمل میں لائیں گے اور معاشرے سے برائیاں ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.