دالبندین واقعے کے ذمے داروں کو کٹہرے میں لایا جائے

42

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے، دالبندین واقعے کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ہفتے کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دالبندین دھماکے کی مذمت اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، دہشت گردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے، دہشت گرد ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ