گھارو، غلام اللہ کی واٹر سپلائی نہروں میں ناقص مٹیریل کا استعمال

23

گھارو (نمائندہ جسارت) گھارو کے قریب غلام اللہ کی واٹر سپلائی نہروں میں ناقص مٹیریل کا استعمال، تین ماہ کے اندر ہی نہر ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹھیکیدار نے بھی محکمہ آبپاشی کو چونا لگا دیا، علاقہ مکینوں کا مذکورہ نہروں کے میٹریل کی چانچ کا مطالبہ۔ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ میں نہری نظام کو بہتر بناتے ہوئے زرعی پانی کو محفوظ بنانے کے لیے نہروں کو پکا کرنے کا کام شروع کیا گیا تھا، جس میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے ذریعے کام سرانجام دیتے ہوئے کام سرانجام دیا گیا، جو تین ماہ گزرنے کے ساتھ ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے۔ گھارو کے قریب غلام اللہ کی شاخ میں ناقص میٹریل کی شکایت کرتے ہوئے علاقہ مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ ٹھکیدار نے شاخ کی تعمیر میں انتہائی ناقص مٹیریل استعمال کیا جو چند ماہ ہی میں ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا۔ انہوں نے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.