میرپور خاص، انتخابی ڈیوٹی کا معاوضہ نہ ملنے کیخلاف احتجاج

28

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) انتخابات کے دوران مٹیاری میں انتخابی ڈیوٹی کر کے واپس آنے والے ایک حادثے کے دوران جاں بحق اور زخمی ہونے والے اساتذہ کو معاوضے کی عدم ادائیگی کیخلاف پ ٹ الف سندھ کی اپیل پر میرپورخاص پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اعظم ہزاروی، ظفر پنہور، یعقوب نوہڑی، جمن لغاری اور دیگر نے کہا کہ الیکشن ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد واپس آر او آفس جارہے تھے کہ حادثہ رونما ہوگیا، جس میں تین اساتذہ جاں بحق اور دو زخمی ہوئے جو کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں لیکن تاحال حکومت سندھ کی جانب سے فوت ہونے والے اساتذہ کے ورثا اور زخمی ہونے والے اساتذہ کے لیے معاوضے کا اعلان نہیں کیا گیا جبکہ حکومت سندھ نے متاثرہ خاندان سے افسوس کا اظہار تک نہیں کیا۔ ہم حکومت سندھ اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جاں بحق اور زخمی اساتذہ کے لیے فوری معاوضے کا اعلان کر کے ادائیگی کی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.