اقلیتوں کے حقوق کو تحفظ مذہبی فریضہ اور قومی یکجہتی کی علامت ہے

22

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنا مذہبی فریضہ اور قومی یکجہتی کی علامت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اقلیتوں اور مسلمانوں کے حقو ق میں برابر اور انصاف کا حکم دیتا ہے۔ اسلام بنیادی انسانی حقوق کے متعلق غیر مسلم اقلیتوں اور مسلمانوں کے درمیان مساوات قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ اسلامی ریاست میں اقلیتوں اور رعایا کو عقیدہ، مذہب، جان ومال اور عزت و آبرو کے تحفظ کی ضمانت صاصل ہوتی ہے اور وہ انسانی بنیاد پر شہری آزادی اور بنیادی انسانی حقوق میں مسلمانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اسلامی ریاست اقلیتوں کے تحفظ اور سلامتی کی ذمے دار ہوتی ہے اور اسلامی معاشرے میں مسلمانوں پر یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اقلیتوں سے نیکی، انصاف اور حسن سلوک پر مبنی رویہ اختیار کریں کیونکہ اسلام شرف انسانیت کا علمبردار دین ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.