عمر بنگلزئی کا بھاگ ناڑی کے دیہات میں نقصانات پر اظہار تشویش

49

کوئٹہ (اے پی پی) نگراں صوبائی وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی نے بھاگ ناڑی میں حاجی شہید کے دو گاؤں گوٹھ باران اور گوٹھ حاجی جمعہ خان میں بارشوں اور طغیانی سے ہونے والے نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور فوری امدادی کارروائیوں کی سختی سے ہدایت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے مذکورہ دیہات میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے اطلاع پر فوری طورپر ڈپٹی کمشنر بولان سے رابطہ کیا اورصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ فوری طور پر متاثرہ علاقے میں پہنچ کر فوری اور دیرپا امدا دی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پہلے مرحلے میں متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جائے اور اس کے ساتھ ہی نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے سروے کیا جائے تاکہ امداد اور بحالی کی جامع منصوبہ بندی کرکے اس پر عملد درآمد کیا جاسکے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے نگراں وزیر اعلیٰ علاؤ الدین مری کو بھی آگاہ کیا۔ وزیرا علیٰ نے بھی مناسب امدادی کارروائیوں کے لیے ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ