حیدر آباد، ڈگری کالج قاسم آباد کے طلبہ کا مہران میرانی کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاج

25

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) گورنمنٹ ڈگری کالج قاسم آباد کے طلبہ نے حیدر آباد پریس کلب کے سامنے مہران میرانی کی بازیابی کے لیے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ 25 جولائی کو رات کے وقت حیدر آباد سی آئی اے کے انچارج اسلم لانگاہ نے گھر میں داخل ہوکر مہران میرانی کو اٹھایا اور غائب کردیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ سب اس لیے کیا گیا کہ مہران میرانی نے سی آئی اے انچارج اسلم لانگاہ کی غیر قانونی کارروائیوں کیخلاف سکھر ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر رکھی ہے، جس کی سماعت 23 اگست کو ہونا ہے، اس لیے مہران میرانی کے اہل خانہ پر دباؤ ڈالنے اور بلیک میل کرنے کے لیے اسے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ مہران میرانی کو فوری بازیاب کرایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ