کھڈرو، گوٹھ گل محمد تھہیم میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ایک سالہ بچی چل بسی

42

کھڈرو (نمائندہ جسارت) گوٹھ گل محمد تھہیم میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ایک سالہ بچی چل بسی۔ گوٹھ گل محمد تھہیم میں تھیلیسیمیا وبائی مرض کی صورت اختیار کرگیا، گوٹھ میں کئی بچے تھیلیسیمیا سمیت گیسٹرو، ڈائریا، جلدی امراض سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں جبکہ گزشتہ روز ایک سالہ بچی جویریہ بنت محمود تھہیم تھیلیسیمیا کے باعث انتقال کرگئی۔ اس حوالے سے سماجی رہنما حافظ محمد صالح تھہیم، ذوالفقار تھہیم نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ گاؤں میں وبائی امراض کی روک تھام کے لیے بنیادی صحت مرکز قائم کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ