بیت المقدس: فلسطینی پولیس اہل کار نے شہری کو قتل کر ڈالا

36

مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت ایک سیکورٹی اہل کار نے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے عیزریہ میں گولیاں مار کر ایک فلسطینی نوجوان کو قتل کرڈالا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی پولیس اہل کار کی جانب سے فلسطینی شہری کے قتل کے بعد شہریوں میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی پولیس اہل کار نے 24 سالہ عودہ ابراہیم ابو عصیدہ کو گولیاں ماریں، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا، تاہم اسپتال منتقل میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ نوجوان کے قتل کے بعد مقامی آبادی نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور قاتل کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.