انڈونیشیا: لومبوک زلزلے میں ہلاکتیں 387 تک جاپہنچیں

23

جکارتا(انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک پر آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں 387 تک جاپہنچیں۔ قدرتی آفتوں سے نمٹنے والے قومی ادارے نے بتایا کہ کئی افراد بدستور لاپتا ہیں، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ یاد رہے کہ لومبوک ایک مشہور انڈونیشی سیاحتی جزیرہ ہے، جہاں5 اگست کی شام آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔ لومبوک جزیرے کے دوردراز کے کئی متاثرہ علاقوں میں امدادی عمل ابھی تک جاری ہے اور لاپتا افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.