کینیا: تعمیراتی منصوبے میں 3ارب ڈالر کی کرپشن پر 2 اعلیٰ اہل کار گرفتار

25

نیروبی(انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک کینیا میں حکام نے نیروبی ممباسا ریلوے کی تعمیر کے بنیادی ڈھانچے کے لیے مختص 30لاکھ ڈالر میں مبینہ خوردبرد کے الزام میں2 انتہائی اعلیٰ اہل کاروں کو گرفتار کر لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق گرفتارشدگا ن میں قومی لینڈ کمیشن کے سربراہ اور کینیا ریلوے کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر شامل ہیں۔ دوسری جانب کینیا کے مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کے غبن میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد اب 18 ہو گئی۔ گرفتار کیے گئے افراد میں حکام کے ساتھ ساتھ بعض کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.