فرانس کے 30 شہروں میں ساحلوں پر سگریٹ نوشی ممنوع

63
فرانس: ساحل پر سگریٹ نوشی ممنوع ہے کا بورڈ آویزاں ہے
فرانس: ساحل پر سگریٹ نوشی ممنوع ہے کا بورڈ آویزاں ہے

پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کے 30شہروں کے ساحلوں پر سگریٹ نوشی ممنوع قرار دے دی گئی۔خبررساں اداروں کے مطابق 50ساحلوں پر بینرآویزاں کیے گئے ہیں، جن میں آنے والوں کے لیے سگریٹ نوشی سے پرہیز کی ہدایات درج ہیں۔فرانسیسی حکومت کے اقدام کا مقصد ماحول کا تحفظ اور سگریٹ نوشی نہ کرنے والے افراد کو تمباکو نوشی کے منفی اثرات مرتب ہونے سے بچانا ہے۔ حالیہ اقدام چند برس قبل انسداد سرطان کی انجمن کی جانب سے شروع کی جانے والی ایک مہم کا حصہہے جس کا مقصد فرانس کے 29 شہروں کے ساحلوں اور 218 عام مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کروانا تھا۔فرانس میں ہر سال 78 ہزار افراد سگریٹ نوشی کے سبب موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ فرانس کے جنوب مشرق میں نیس وہ پہلا شہر تھا، جہاں 2012ء میں ساحل پر سگریٹ نوشی کو ممنوع قرار دیا گیا۔ اسی طرح فرانس کے جزیرے کورسیکا میں 20 ساحل سمندر سگریٹ نوشی سے پاک ہو چکے ہیں۔
فرانس/سگریٹ نوشی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ