کیرالا میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی

13

تریوننتپورم (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالا میں بارش اورسیلابی ریلوں کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 ہو گئی۔ مقامی حکام کا کہناہے کہ مزید سیلاب کے پیش نظر جنوبی ریاست کے 14 اضلاع میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔کیرالا حکام کے مطابق مون سون بارش کی وجہ سے ریاست میں ایک ہزار ایکڑ اراضی تباہ ہو گئی، جب کہ 31ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ 44دریاؤں والی ریاست کو 1924 ء کے بعد بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔
کیرالا/سیلاب

Print Friendly, PDF & Email
حصہ