جاپان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘ 9 افراد ہلاک

62
جاپان: ہیلی کاپٹر گرنے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں
جاپان: ہیلی کاپٹر گرنے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں

ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں ایک ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مقامی حکام نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر تباہی کی روک تھام کے عمل میں شریک ہیلی کاپٹروں میں سے ایک تھا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزازٹر منیجمنٹ کے ہیلی کاپٹر نے پہاڑی علاقے کے بلندترین اور دشوار گزار مقامات تک پہنچنے کے لیے دستیاب پگڈنڈیوں کا جائزہ لینے کے لیے پرواز بھری تھی، تاہم کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر کا جاپانی علاقے گونما میں ائر ٹریفک کنٹرولرز سے رابطہ معطل ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ