ناسا کے سورج کی تحقیق کے خلائی مشن کی روانگی میں تاخیر

42
تالاہاسی: امریکی خلائی ادارے ناسا کا راکٹ روانگی سے قبل خرابی کے باعث کیپ کینیورل بیس پر کھڑا ہے

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا کے سورج کے تحقیقی مشن کے لیے روانہ کیے جانے والے خلائی جہاز میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ناسا حکام کے مطابق فنی خرابی کی وجہ سے خلائی جہاز کی روانگی کو ایک روز کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے، جس کے بعد خلائی جہاز کو آج کیپ کینیورل سے روانہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناسا نے تکنیکی خرابی کی تفصیلات بیان نہیں کیں۔ ناسا کے مطابق آج جہاز کی روانگی کے وقت 60 فیصد موسم کے بہتر رہنے کا امکان ہے، تاہم اب بھی خدشہ ہے کہ خلائی جہاز کی روانگی خراب موسم کی بنیاد پر بھی دوبارہ روکی جا سکتی ہے۔
ناسا/خلائی مشن

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.