رومانیا: حکومت مخالف مظاہرین پر پولیس ٹوٹ پڑی‘ 440زخمی

42
بخارسٹ: مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس تیز دھار پانی اور اسپرے استعمال کررہی ہے
بخارسٹ: مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس تیز دھار پانی اور اسپرے استعمال کررہی ہے

بخارسٹ(انٹرنیشنل ڈیسک) رومانیامیں حکومت مخالف احتجاج کے دوران پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی، جس کے نتیجے میں 440 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 24پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔ بخارسٹ کی ایک ایمرجنسی سروس نے 69 زخمیوں کو اسپتال پہنچائے جانے کی تصدیق کردی۔ ذرائع کے مطابق حکومت مخالف مظاہرے میں ہزاروں افراد نے مختلف شہروں سے پہنچ کر شرکت کی تھی۔ رومانیا کی بائیں بازو کی حکومت کے ناقد اور ملکی صدر کلاؤس یوہانس نے پولیس کارروائی کی مذمت کی ہے۔
رومانیا/مظاہرے

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.