مصر: سیکورٹی فورسز کا چرچ پر حملے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ

30

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصری دارالحکومت کے نواح میں واقع ایک چرچ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ مصری سیکورٹی فورسز کے مطابق قاہرہ کے نزدیک واقع قلیوبیہ میں شبرا خیمہ کے مقام پر خودکش حملے کو ناکام بنادیا گیا۔ دہشت گرد نے سیدہ عذرا چرچ میں داخل ہونے اور وہاں موجود قبطیوں کے درمیان گھسنے کی کوشش کی تھی۔ اس نے بارود سے بھری خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی۔ سیکورٹی فورسز نے حملہ آورکو پکڑ لیا، جس کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔کارروائی میں 2 شہری زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ داعش نے مصر کی عیسائی اقلیت پر کئی حملوں کی ذمے داری قبول کرلیہے۔ان میں اپریل 2017ء4 میں پام سنڈے کے موقع پر قبطی عیسائیوں کی دعائیہ تقریب کے شرکا پر حملہ اور دسمبر 2016ء میں قاہرہ میں واقع سب سے بڑے چرچ پر خودکش حملہ بھی شامل ہے، جس کے نتیجے میں 28افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ گزشتہ برس دسمبر میں ایک مسلح شخص نے قاہرہ میں قبطیوں کے آرتھو ڈکس چرچ پر فائرنگ کردی تھی،جس سے 11 افراد ہلاک ہوئے۔
مصر/چرچ حملہ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.