عراق: داعشی جنگجوؤں نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل کر دیے

24

بغداد(انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کردیا۔خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ بغداد کے شمال میں ضلع بیجی میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد اپنے گاؤں بو جوواری میں داخل ہونے والی چیک پوسٹ کے پاس پہنچے، تو داعش کے جنگجوؤں نے انہیں ہلاک کر دیا۔ حکومتی اہل کاروں کے مطابق داعش کے جنگجو ہمرین پہاڑیوں کے دوسری طرف سے اتر کر دریائے دجلہ سے گزرتے ہوئے بوجووواری کے گاؤں پہنچے تھے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق داعش مخالف ملیشیاحشدشعبی سے بتایا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.