برونڈی میں طالب علم کی جگہ خود امتحان دینے والا استاد گرفتار

19

بوجمبورا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک برونڈی میں ایک استاد طالب علم کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کمرہ امتحان پر چھاپا مارا تو وہاں ہیڈ استاد بیٹھے امتحان دے رہے تھے۔ تفتیش کی غرض سے سادہ کپڑوں میں اہل کار رات ہی سے اسکول میں موجود تھے۔ ٹیکنیکل کالج کے ہیڈ بنیامین منارمبونا نے بتایا کہ وہ صومالیہ میں تعینات امن فورس کے ایک اہل کار کی جگہ الیکٹرانکس کا پرچہ دے رہے تھے، طالب علم یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونا چاہتا ہے۔ ہیڈ استاد نے بتایا کہ امن فورس کے سپاہی نے برونڈی واپس آنے پر اسے پرچہ دینے کے عوض رقم دینے کا وعدہ کیا ہے۔ برونڈی کی وزیر تعلیم بھی کمرہ امتحان چھاپا مارنے والی ٹیم کے ساتھ تھیں۔ وزیر تعلیم کے مطابق استاد نے جھوٹ سے کام لیا، کیوں کہ اطلاعات کے مطابق اس نے پہلی مرتبہ ایسا نہیں کیا۔ برونڈی میں اہم امتحانات کے دورانِ امتحانی مراکز دوسرے اسکولوں میں بنتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کمرہ امتحان میں ہیڈ استاد بنیامین کو کوئی پہچان نہیں سکا۔
استاد گرفتار

Print Friendly, PDF & Email
حصہ