چیف سیکرٹری کوٹاؤن میونسپل کی بحالی کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت

29

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں 65ٹاؤن میونسپل آفیسرز کی بحالی کا معاملہ،عدالت نے چیف سیکرٹری کو 27اگست تک معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی ۔سندھ ہائی کورٹ میں امیتاز منصور سولنگی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ 2013 ء میں مختلف شہروں میں ان ٹی ایم اوز کاتقرر عمل میں آیا تھا،بعد میں حکومت سندھ نے ان تقرریوں کو جعلی قرار دے دیا،سندھ ہائیکورٹ نے بھی پہلے مرحلے پر
افسران کی درخواست مسترد کردی تھی،تاہم عدالت عظمیٰ نے چیف سیکرٹری کو ان افسران کی پریزینٹیشن پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ایک سال کی مدت گزرجانے کے باوجود چیف سیکرٹری نے کوئی فیصلہ نہیں کیا. سندھ ہائیکورٹ نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے لیے 27 اگست کے لیے نوٹس جاری کردیے۔
چیف سیکرٹری

Print Friendly, PDF & Email
حصہ