ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی ملزم 2 روز ریمانڈپر پولیس کے حوالے

31

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میمن گوٹھ میں قوت گوئی سے محروم ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کا معاملہ،عدالت نے ملزم کو دوروزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔میمن گوٹھ پولیس نے ملزم شعیب کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا ،جہاں پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے ذہنی معذور لڑکی نورجہاں کو پطرس گارڈن کے قریب جھاڑیوں میں زیادتی کانشانہ بنایا،جبکہ میڈیکل رپورٹ میں بھی
زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے،ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، ملزم کو لوگوں نے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا ، ملزم کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے ہے، متاثرہ لڑکی کوطبی معائنے کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیا، عدالت نے ملزم کو دورزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔
ذہنی معذورلڑکی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ