گاڑیاں چھیننے کے واقعات پولیس روک تھام میں ناکام

22

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس شہر قائدمیں گاڑیاں چھینے کے واقعات کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،شہریوں سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینے والے بلاخوف وخطر وارادت کرکے فرار ہو جاتے ہیں ۔شارع نور جہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک Iمیں بدھ 8 اگست 2018ء کومسلح ملزمان اسلحے کے زور پر نجی اسکول (ہیپی پیلس گرامر اسکول) کے ایڈ منسٹریٹر محمد آصف خان
سے ان کی گاڑی نمبرBG.3212چھین کر فرار ہوگئے۔واقعہ کا مقدمہ 18/250 تھانہ شارع نور جہاں میں درج کرلیا گیا ہے تاہم پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی کو برآمد کرنے میں تاحال ناکام ہے۔
پولیس ناکام

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.