پولیس کی کارروائیاں ، 40 مفروروں سمیت 74 گرفتار اسلحہ بر آمد

31

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے غفار زکری گروپ کے کارندے سمیت 22ملزمان کو گرفتار کرلیا ،جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جرائم کیخلاف کی جانے والی چھاپا مار کارروائیوں میں3پولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نے40مفرور اور9 اشتہاریوں سمیت مجموعی طور پر52ملزمان کو گرفتار کرکے3 پستول برآمد کر لیے ۔آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پولیس ر ینج،ڈسٹرکٹس اورزونز کی سطح پر جرا ئم کیخلا ف پو لیس آپریشنز میں مزید تیزی لا ئی جائے ۔ کراچی سے جاری ہونے والے سند ھ پولیس کے اعلامیہ کے مطابق حیدرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپا مار کارروائی کرکے11مفرور اور2اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔میر پور خاص
پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپا مار کارروائی کرکے4مفرو ر اور1اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔شہیدبے نظیرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر پستو ل بمعہ راؤنڈز برآمدکر لیے۔سکھر پولیس نے چھاپا مار کارروائی میں20مفرور اور4 اشتہاری سمیت 25 ملزم کو گرفتا رکر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔لاڑکانہ پولیس نے کارروائی میں4مفرور اور1 اشتہاری ملزم کو گرفتارکر لیا۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے متعلقہ پولیس تفتیش کر رہی ہے اور انکے دیگر ساتھیوں اور گروہوں کیخلاف پولیس کی خصوصی ٹیمز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پو لیس ر ینج،ڈسٹرکٹس اورزونز کی سطح پر جرا ئم کیخلا ف پو لیس آپریشنز میں مزید تیزی لا ئی جائے اور مختلف نوعیت کی وارداتوں میں ملوث گروہوں ،ان کے کارندوں اور سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلیے تمام تر اقدامات کو غیرمعمو لی بنایا جائے۔ مزیدبراں انہوں نے کہاکہ کہ مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو ناصرف یقینی بنایا جائے بلکہ ایسے ملزمان کے ناموں کا رجسٹر نمبر4میں اندراج بھی لازمی کیا جائے۔ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے22ملزمان کو گرفتار کرلیا ،بغدادی پولیس نے لیاری احمد شاہ بخاری روڈ پر مقابلے کے بعد ایک ملزم قاسم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،ملزم کا تعلق غفارذکری گروپ سے ہے ،اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے میمن گوٹھ کے علاقے سے چھینے گئے جانوروں سے بھرے ٹرک کو قبضے میں لے کر 2ملزمان محمد علی اور لال محمد کو گرفتار کرلیا، سولجر بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے 2اسٹریٹ کرمنل آصف اور شاہد کو گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ،شاہ فیصل کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرمنل حسان کو گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ،الفلاح پولیس نے اسٹریٹ کرمنل سلیم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،ماڈل کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرمنل شریف کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،کورنگی پولیس نے اسٹریٹ کرمنل شاہ زیب کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،گارڈن پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے 2ملزمان بلال اور شکیل کو گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ،پیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروش عبداللہ اور عرفان بیگ کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرلی ،بغدادی پولیس نے منشیات فروش صابر کو گرفتار کرلیا ،جیکسن پولیس نے منشیات فروش پرویز خان کو گرفتار کر کے ایک کلو چرس برآمد کرلی ،خواجہ اجمیر نگری پولیس نے منشیات فروش نبیل کو گرفتار کر لیا ،گلبہار پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے 3منشیات فروش فہیم ،حامد اللہ اور شریف کو گرفتار کرلیا ،کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے گٹکا مافیا کے 2کارندوں عبدالرحمان اور ارسلان کو گرفتار کر کے سوزوکی اور 28کلو گٹکا برآمد کرلیا ،لانڈھی پولیس نے گٹکا مافیا کے کارندے حبیب کو گرفتار کر کے 5کلو گٹکا برآمد کرلیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.