پریس کلب کے زیراہتمام ہاکس بے میں شجرکاری مہم شروع

41

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے زیراہتمام میڈیا ٹاؤن ہاکس بے میں ہفتے کے روز شجر کاری مہم کا آغاز ہو گیا ہے، یہ شجر کاری مہم کراچی پریس کلب نے لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی، کے الیکٹرک اور دیگر تنظیموں کے تعاون سے شروع کی ہے، ایک ماہ جاری رہنے والی اس شجر کاری مہم کے دوران میڈیا ٹاؤن کے تمام بلاکس میں ہزاروں درخت لگائے جائیں گے، ہفتے کے روز اس مہم کے آغاز پر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب اپنے ہاتھ سے میڈیا ٹاؤن کے پارک میں نیم کا پودا لگایا، اس کے علاوہ کراچی پریس کلب کے صدر احمد خان ملک،
سیکرٹری مقصود احمد یوسفی اوردیگر نے میڈیا ٹاؤن کے مختلف بلاکس میں پودے لگائے، اس موقع پر حاجی حنیف طیب کا کہنا تھا کہ میڈیا ٹاؤن کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی بھر تعاون جاری رکھے گی، ان کا کہنا تھا کہ تھوڑی سی کاوشیں کر کے میڈیا ٹاؤن کو ایک مثالی رہائشی سوسائٹی بنایا جا سکتا ہے، صدر کراچی پریس کلب احمد خان ملک کا کہنا تھا کہ اس شجر کاری مہم کے دوران میڈیا ٹاؤن کے تمام بلاکس میں ہزاروں پودے لگائے جائیں گے، سیکرٹری پریس کلب مقصود احمد یوسفی کا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم میں دیگر اداروں اور تنظیموں کو بھی تعاون اور شرکت کی دعوت دی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ٹاؤن کو سر سبز و شاداب بنانے کی ہر ممکن کوشش جاری رہے گی۔
شجرکاری مہم

Print Friendly, PDF & Email
حصہ