لڑکی سے زیادتی اور قتل کی کوشش ،3ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

30

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے گلشن معمار فارم ہاؤس میں لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کو17اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے، ہفتے کو تھانہ گلشن معمار کے پولیس افسر نے زیادتی اور اقدام قتل کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم شاہ رخ ، احسن اور معاذ کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے فاضل عدالت میں چالان پیش کیا ،اس موقع پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی لانڈھی کی رہائشی ہے اور وہ اپنے دوست سے ملنے گلشن معمار آئی تھی ،مرکزی ملزم شاہ رخ نے متاثرہ لڑکی کو فارم ہاؤس کی سیر کرانے کاجھانسادے کر اپنے
ساتھیوں کے ہمراہ فارم ہاؤس کے چوکیدار کو رقم دے کر رہائش حاصل کی اور لڑکی کو نشہ آور مشروب پلاکر بے ہوشی کے عالم میں زیادتی کی اور شناخت مٹانے کیلیے گلادبا کرقتل کرنے کی کوشش کی، لڑکی کے بے ہوش ہونے پر ملزمان اسے مردہ سمجھ کر اسے جھاڑیوں میں پھینک کرفرار ہوگئے تھے ،پولیس نے لڑکی کو اسپتال پہنچایا جہاں اسکی جان بچ گئی لڑکی کے بیان پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا اورایم ایل او کی رپورٹ نے نشہ آور مشروب پلانے، زیادتی اور گلادبانے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس نے ملزمان سے تحقیقات کیلیے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے 6روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
ریمانڈ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.