حادثات وواقعات میں 2 افراد جاں بحق

20

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ملیر میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جب کہ سچل میں مزدور زیر تعمیر عمارت سے گر کر جاں بحق ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے میں واقع موبائل مارکیٹ میں کا م کے دوران کرنٹ لگنے سے جھلس گیا جس کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹرزنے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی ۔پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 25سالہ شاہنواز ولد رمضان کے نام سے کی گئی اور ورثا بنا کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ،سچل کے علاقے بکھر گوٹھ میں زیر تعمیر عمارت پر کام کے دوران پاؤں پھسلنے سے نوجوان زمین پر گر کر شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر عباسی
اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا۔ پولیس نے بتایاکہ متوفی کی عمر 23سال کے قریب ہے اور شناخت نہیں کی جاسکی ہے پولیس نے لاش کو کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کردیا ۔
حادثات واقعات

Print Friendly, PDF & Email
حصہ