رہزنی کی وارداتوں میں اضافے سے شہری خوفزدہ

27

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عیدالاضحی کے قریب آتے ہی شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے مختلف علاقوں میں دن دہاڑے لوٹ مار کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرا چی کے مختلف علاقوں میں منظم طریقے سے شہریوں کو لوٹنے کا
سلسلہ شروع گیا ہے۔بلدیہ ٹاؤن کے مکینوں کے مطابق لوٹ مار کرنے والے ایک گروپ کی شکل میں علاقے میں فائرنگ کرتے ہوئے آتے ہیں اور کسی بھی دکان کو لوٹ کر سکون سے چلے جاتے ہیں،جس سے علاقہ مکین شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کو اگر پولیس سرپرستی حاصل نہ ہوتی تو وہ اتنے سکون سے لوٹ مار نہ کرتے۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ احکام سے اپیل کی ہے کہ لوٹ مار میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایاجائے۔
اسٹریٹ کرائم میں اضافہ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ