پاک بحریہ کاریسکیو آپریشن ‘22افراد کوڈوبنے سے بچالیاگیا

29

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کا کراچی ہاربر میں ریسکیو آپریشن ، کشتی تکنیکی خرابی کے باعث ڈوب گئی جس میں 22 افراد سوار تھے کو بچا لیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے کراچی ہاربر پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے مہمید شاہ بخاری نامی کشتی تکنیکی خرابی کے باعث
حادثے کا شکار ہوئی گئی اور ڈوبنے لگی جس میں سوار 22 افراد کے ڈوبنے کا خدشہ تھا، پاک بحریہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بہت سے افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا، پاک بحریہ میری ٹائم سیکورٹی کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے آپریشنز کی انجام دہی میں بھی پیش پیش رہتی ہے۔
پاک بحریہ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ