اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کوصفحہ ہستی سے مٹادینا چاہتی ہیں،عاکف سعید

24

کراچی (پ ر) تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے نے کہا کہ قرائن سے ظاہرہوتا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں اب مسلمانوں کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو چکی ہیں ۔ کیا دنیا میں مسلمان ہونا جرم بن گیا ہے ؟ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کُشی پر اترا ہوا ہے ، بھارت کشمیر پر جس طرح فوج کشی کر رہا ہے اُس سے معلوم ہوتا ہے کہ اُسے کشمیریوں کی نہیں صرف سرزمین کشمیر کی ضرورت ہے ۔ آسام میں 40لاکھ مسلمانوں کو شہریت سے محروم کر دیا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں درس قرآن دینے والی ایک خاتون کی گرفتاری کے موقع پر چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں تو کم از
کم بنیادی دینی اخلاقیات کا خیال رکھا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں موجودہیں ، اگر کوئی فرد کسی جرم میں ملوث ہے تو اس کو عدالت میں پیش کرنا ایک ضروری امر ہے تاہم اسے اپنی صفائی کا حق دیا جانا چاہیے ۔ اس طرح اچانک شہریوں کا اُٹھایا جانا اور انہیں اپنی صفائی کا موقع بھی نہ دینا اسلامی ہی نہیں انسانی تقاضوں اور اخلاقیات کے بھی سرا سر خلاف ہے ۔
عاکف سعید

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.