دھاندلی زدہ انتخابات قوم کوقبول نہیں‘ن لیگ

30

کراچی(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ اقتدار کے خواب دیکھنے والوں کو بہت جلد نیند سے بیدار ہونا پڑے گا. قومی اسمبلی کے نتائج میں ابھی تک کسی جماعت کے پاس واضح اکثریت نہیں لیکن نادیدہ قوتیں ایک جماعت کی حکومت بنوانے کے لئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں. محکمہ زراعت کی مبینہ کاوشوں کی قوت سے بننے والی حکومتوں کی عمر بہت کم ثابت ہوگی.پاکستان مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے صدر علی اکبر گجر نے کراچی ڈویژن کے ایک غیر رسمی تنظیمی اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی زدہ انتخابات قوم کے لئے قابل قبول نہیں. ووٹ کی عزت بحال نہ کی گئی تو جمہوری عمل مشکوک ہی رہے گا. پاکستانیوں کی اکثریت نے
ووٹ میاں نواز شریف کو دیا لیکن کامیابی کسی اور کے نام کی نکلی . پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن جادوئی نتائج کی حقیقت بے نقاب کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے. پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جمہوریت پسندی اور ملکی امن و امان کی خاطر تحمل کی پالیسی کو کمزوری سمجھنے والوں کو بہت جلد پتہ چل جائے گا کہ احتجاج کیا ہوتا ہے. پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت کو دیوار سے لگانے والوں کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا. پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کارکنان میں بھرپور ہم آہنگی اور مکمل قوت کے ساتھ انتخابی دھاندلیوں کو بے نقاب کرنے کئے تحریک کا آغاز چند ہفتوں کی بات ہے لیکن پاکستان کی خالق جماعت کے ناطے ہم کبھی یہ نہیں چاہیں گے کہ چند افراد کے ناقص فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت اور عوام کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہوں. پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے جب بھی فیصلہ کیا پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کروروں کارکن دھاندلی زدہ انتخابات کے کندھوں پر سوار ہو کر آنے والے حکمرانوں کو گھر کا راستہ دکھا کر ہیں چین سے بیٹھیں گے۔
علی اکبر گجر

Print Friendly, PDF & Email
حصہ